آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے، اپوزیشن لیڈر | پاکستان

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت کوئی بھی سیاستدان خواجہ آصف کی نااہلی سے خوش نہیں، آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے۔

قومی اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ضیاءالحق کی پالیسیوں نے کسی کو نہیں بخشا، اس قانون سے آج ضیاءالحق کے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ بہتر ہوتا یہ معاملہ پارلیمنٹ ہی حل کرتی، مجھ سمیت کوئی بھی سیاستدان اس نااہلی سے خوش نہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کو کسی طور پر 4 ماہ سے زیادہ کا بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے اور 4 مہینے کے بجٹ کے معاملے پر تمام اپوزیشن متفق ہے، حکومت ایک سال کا بجٹ پیش کر کے نئی روایت ڈال رہی ہے۔

یاد رہے کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) آج مالی سال 19-2018 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے جارہے ہی جو اس حکومت کا چھٹا بجٹ ہوگا۔

Source link

The post آئین کا آرٹیکل 62 اور 63 کالا قانون ہے، اپوزیشن لیڈر | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں