اداکار ساجد حسن پیپلزپارٹی میں شامل | پاکستان

پاکستان کی ترقی کیلیے پیپلز پارٹی میں شامل ہوا ہوں، اداکار ساجد حسن  — فوٹو:فائل 

کراچی: معروف اداکار ساجد حسن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

ساجد حسن نے کراچی ایک پریس کانفرنس کے دوران رہنما پی پی پی نثار کھوڑو کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عام کارکن کی حیثیت سے پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں اور پاکستان کی ترقی کیلیے پارٹی میں شامل ہوا ہوں۔

ساجد حسن نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے جس میں ’دھوپ کنارے‘، ’خلیج‘، ’ستارہ اور مہر النسا‘ شامل ہیں۔

اداکار فلموں میں بھی قسمت آزمائی کرچکے ہیں اور کئی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

Source link

The post اداکار ساجد حسن پیپلزپارٹی میں شامل | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں