انضمام کے خلاف نہیں لیکن فاٹا کی تقدیر کا فیصلہ قبائلیوں کو کرنا چاہیے،فضل الرحمان | پاکستان

ایم ایم اے کی حکومت میں سب کم کرپشن خیبر پختونخوا میں تھی، آج خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، سربراہ جے یو آئی ف — فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ کرپشن ہے۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو مرکز میں حکومت ملتی تو پورا ملک برباد کردیتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ فاٹا کے انضمام کے مخالف نہیں البتہ فاٹا کی تقدیر کا فیصلہ قبائلی عوام کو کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی حکومت میں سب کم کرپشن خیبر پختونخوا میں تھی، آج خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کرپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےخود مرکز میں حکومت نہ ملنے پر شکر ادا کیا تھا، ہماری سیاست دباؤ کا شکار ہے، مذہب کی پیروی کو شدت پسندی کہا جاتا ہے، ہم مکمل اسلامی ریاست چاہتے ہیں۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم پر طنز کیا جاتا ہے کہ الیکشن قریب ہو تو مولویوں کو اسلام آباد آجاتاہے، مذہبی جماعتوں کے متحد نہ ہونے کا بھی طعنہ دیاجاتا ہے۔

Source link

The post انضمام کے خلاف نہیں لیکن فاٹا کی تقدیر کا فیصلہ قبائلیوں کو کرنا چاہیے،فضل الرحمان | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں