آرمی چیف نے 12 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی | پاکستان

ان دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی: آئی ایس پی آر_ فوٹو/ فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق ان دہشتگردوں کوفوجی عدالت نے سزا سنائی جن میں غنی رحمان، عبدالغازی، ضیاء الرحمان، جاوید خان، محمد زبیر، عمر نواز، ساجد خان، ہیبت خان، احمد شاہ، باز محمد، مومن خان اور سلیمان بہادر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ خطرناک دہشتگرد افواج پاکستان، تعلیمی اداروں اور ٹیلیفون ایکسچینج پرحملوں میں ملوث تھے جب کہ ان ہی دہشت گردوں نے بنوں اور ڈی آئی خان جیل پر حملے کیے تھے۔

آئی ایسی پی آر کا بتانا ہےکہ مجموعی طور پریہ دہشت گرد 7 شہریوں اور 92 سیکیورٹی اہلکاورں کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ ان کے حملوں میں 58 افراد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا، ان دہشت گردوں کوفوجی عدالت نے سزائے موت کاحکم سنایا جب کہ فوجی عدالت نے 6 دہشت گردوں کو قید کی سزائیں بھی سنائیں۔

Source link

The post آرمی چیف نے 12 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں