اپوزیشن کا مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرکا درجہ دینے پر احتجاج | پاکستان

خورشید شاہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال: اسکرین گریب_ جیونیوز

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر خزانہ کا درجہ دینے پر احتجاج کیا۔

خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر کا درجہ دیئے جانے پر احتجاج کیا اور کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ یہ ہےکہ ووٹ کو عزت دو، لیکن آج آپ ووٹ کی عزت کو برباد کررہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ آج حکومت کے پاس منتخب وزیر رانا افضل موجود تھے لیکن انہوں نے کہا کہ منتخب کا کیا کام اس اسمبلی میں، ہم ایک غیر منتخب شخص کو لائیں گے جسے لوگوں کا مینڈیٹ نہیں ملا، یہ آئین کی غلط تشریح کرکے انہیں لائے۔

خورشید شاہ کی جانب سےمفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے پر تنقید کرنے پر اپوزیشن اراکین نے حکومت پر شیم شیم کےنعرے بھی لگائے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت جو بجٹ پیش کررہی ہے وہ اگلی اسمبلی کا حق چھین رہی ہے، حکومت کو کوئی حق نہیں کہ وہ ایک سال کا بجٹ پیش کرے، نہیں سمجھتا ہمیں اس کا حصہ بننا چاہیے۔

Source link

The post اپوزیشن کا مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرکا درجہ دینے پر احتجاج | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں