اے ٹی سی مقدمات: عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائیگا | پاکستان

اسلام آباد: پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مقدمات سے بریت کی درخواستواں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کریں گے جب کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیسز کی سماعت اے ٹی سی جج کوثر عباس زیدی کریں گے۔

مقدمات میں نامزد عمران خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت دیگر تحریک انصاف کے رہنما پیش ہوں گے۔ 

Source link

The post اے ٹی سی مقدمات: عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائیگا | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں