باکسر عامر خان نے لیورپول کی جیت پاکستانیوں کے نام کردی | کھیل

باکسر عامر خان نے کینیڈین حریف کو صرف 39 سیکنڈ میں شکست دی۔ فوٹو: بشکریہ عامر خان ٹوئٹر اکاؤنٹ

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لیور پول میں کینیڈین حریف کے خلاف جیتنے والی فائٹ پاکستانیوں کے نام کردی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستانیوں نے جیت کے لیے دعائیں کیں اور ان کی کامیابی صرف ان کی نہیں بلکہ پاکستان میں ان کے سپورٹرز کی بھی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان جا کر اپنے مداحوں سے ملاقات کروں گا جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

عامر خان پاکستان میں باکسنگ لیگ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عامر خان سپر باکسنگ لیگ کرانے کا ارادہ ہے۔

عامر خان نے کہا کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان آرہے ہیں جہاں باکسنگ لیگ سے متعلق بڑا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ 21 اپریل کو برطانیہ کے شہر لیور پول میں ہونے والے مقابلے میں عامر خان نے کینیڈین حریف فِل لو گریکو کو صرف 39 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا تھا۔

Source link

The post باکسر عامر خان نے لیورپول کی جیت پاکستانیوں کے نام کردی | کھیل appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں