خواجہ آصف نے خود ووٹ کے تقدس کو پامال کیا: عمران خان | پاکستان

عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے ملاقات کی: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ خواجہ آصف نے خود ووٹ کے تقدس کو پامال کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں پارٹی رہنما عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں خواجہ آصف نا اہلی کیس کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت کی گئی۔

عمران خان نے کیس کو جارحانہ انداز میں لڑنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی اور فیصلے کے بعد پھر ملاقات کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، پاکستان کے مستقبل کا تھا، خواجہ آصف نے ووٹ کے تقدس کو خود پامال کیا۔

Source link

The post خواجہ آصف نے خود ووٹ کے تقدس کو پامال کیا: عمران خان | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں