خیبر پختونخوا کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا | پاکستان

کے پی کے کی نگران کابینہ حلف اٹھا رہی ہے۔ فوٹو: جیو نیوز

پشاور: خیبر پختونخوا کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

نگران صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی۔

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔

نگران وزراء میں محمد رشید خان، ظفر اقبال بنگش، اسداللہ چمکنی، عبدالرؤف خان، محمد ثناء اللہ خان، فضل الٰہی، اکبر جان مروت، انوار الحق اور مقدس اللہ شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں ایک خاتون ڈاکٹر سائرہ صفدر بھی شامل ہیں۔


Source link

The post خیبر پختونخوا کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں