دشمن قوتیں غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر | پاکستان

یہ وقت دشمن قوتوں سے خبردار رہنے کا ہے: میجر جنرل آصف غفور_ فوٹو/ فائل

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ دشمن قوتیں غیریقینی صورتحال پیدا کرنےکی کوشش کررہی ہیں لہٰذا یہ وقت دشمن قوتوں سے خبردار رہنے کا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کی مقامی سول وفوجی نمائندوں سے کل ملاقات ہوگی جس میں فاٹا سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی ہوں گے جب کہ ملاقات میں حقیقی مسائل اور ان کے حل پر غور ہوگا۔

انہوں نے کا کہ قبائلیوں کی اقتصادی بحالی اولین ترجیح ہے، فاٹا کوقومی دھارے میں لانا قبائل کوبااختیار بنانے اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ  دشمن قوتیں غیریقینی صورتحال پیدا کرنےکی کوشش کررہی ہیں لہٰذا یہ وقت دشمن قوتوں سے خبردار رہنے کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ دشمن قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، یہ ہمارا گھر ہے، مل کر رفتہ رفتہ مکمل امن لائیں گے۔

Source link

The post دشمن قوتیں غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں