دنیا امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرے، ازبک صدر | پاکستان

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبک صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو عالمی اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرنے کی ضرورت ہے۔

ازبکستان کے اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے ازبک وزیر خارجہ اور سیکرٹری قومی سلامتی سے بھی ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ازبکستان پہنچنے پر ازبک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Source link

The post دنیا امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرے، ازبک صدر | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں