زندگی میں ایسا بھی ہوتاہے، استثنیٰ درخواست سےمتعلق سوال پرنواز شریف کاجواب | پاکستان

زندگی میں ایسا بھی ہوتا ہے اور اسی کو زندگی کے اتار چڑھاؤ کہتے ہیں, نواز شریف۔ فوٹو: فائل/ رائٹرز

سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت سے استثنیٰ کی درخواست مسترد ہونے پر کہا ہے کہ زندگی میں ایسا بھی ہوتا ہے۔

لندن میں صحافیوں کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست مسترد ہونے سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زندگی میں ایسا بھی ہوتا ہے اور اسی کو زندگی کے اتار چڑھاؤ کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کبھی ساری مشکلات ایک ساتھ ہی آجاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سے اجازت کے بعد کلثوم نواز کو ویک اینڈ پر گھر لے جا رہے ہیں۔

نواز شریف نے بتایا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر بیگم کلثوم نواز کے جسم میں کینسر دوبارہ پھیلا تو ان کی سرجری کرنی پڑے گی۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے آج نواز شریف اور مریم نواز کی عدالت سے حاضری کی سات روز کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں