سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج | پاکستان

شاہد خاقان نے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی اس لیے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار. فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 راولپنڈی ون سے امیدوار ہیں جن کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو درخواست گزار مسعود احمد عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی نے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ 

درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ شاہد خاقان عباسی کے نامزدگی فارم مسترد کیے جائيں۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان نے مسعود احمد عباسی کی درخواست پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے ایپلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

Source link

The post سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں