سندھ میں نقل مافیا بے لگام

سندھ میں نقل مافیا بے لگام

سندھ میں نقل مافیا بے لگامویب ڈیسک:(3اپریل 2018)سکھر میں جاری میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے دعوے صرف دعوے ہی نکلے، آج بھی دسویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ امتحانی وقت سے پہلے ہی آ ئوٹ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں آج ہونے والا ریاضی کا پرچہ بھی امتحانی وقت سے پہلے امتحانی مراکز کے باہر طلبا تک پہنچ گیا۔گھوٹکی میں بھی سکھر بورڈ کے تحت ہونے والا میٹرک کا ریاغی کا پرچہ واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے امٹھانی وقت سے پہلے طلبا تک پہنچ گیا، امیدواروں نے آج ہونے والا پرچہ کھیتوں اور گلیوں میں بیٹھ کر حل کیا، جبکہ انتظامیہ بوٹی مافیا کو روکنے میں بے بس دکھائی دیتی ہے۔دوسری جانب خانپور مہر میں بھی نقل مافیا کے سائے تلے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں، آج بھی دسویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آئوٹ ہو گیا، جبکہ نقل مافیا 20 ہزار روپے رشوت لے کر امیدواروں کو حل شدہ پرچہ فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں