سندھ کے نئے آئی جی امجد جاوید سلیمی کون ہیں؟ | پاکستان

سندھ کے نئے آئی جی امجد جاوید سلیمی پولیس سروسز کے 14ویں کامنتھ سے تعلق رکھتے ہیں—جیو نیوز فوٹو۔

نگراں حکومتوں کے قیام کے بعد الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا تبادلہ کردیا گیا اور ان کی جگہ پولیس سروسز آف پاکستان گریڈ 21 کے سینئر افسر امجد جاوید سلیمی کو تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے نئے آئی جی پولیس سروسز کے 14ویں کامنتھ سے تعلق رکھتے ہیں۔

یکم نومبر 1986کو انہوں نے بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی، ان کی سب سے پہلی تعیناتی اے ایس پی اوگی ضلع مانسہرہ تھی۔

ایس پی کے طور پر انہوں نے اے آئی جی ٹریننگ اور گوجرانوالہ اور میانوالی کے ڈی پی اوز کے طور پر خدمات انجام دیں اور پھر اقوام متحدہ کے امن مشن پر بوسنیا میں ڈیڑھ سال تعینات رہے۔

اقوام متحدہ امن مشن سے واپسی پر ڈی پی او ساہیوال اور سیالکوٹ رہے جس کے بعد ان کی تعیناتی اسپیشل برانچ پنجاب میں ہوگئی۔

پھر ان کا تبادلہ بلوچستان ہوا جہاں وہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور سی سی پی او کوئٹہ رہے۔

بلوچستان سے پھر پنجاب تبادلہ ہوا اور پھر وہ ڈی پی او جھنگ، اے آئی جی فائنانس پنجاب، ڈی آئی جی ایلیٹ پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آر پی او ساہیوال، آر پی او سرگودھا، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، آر پی او ملتان اور ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ ہائی ویز رہے۔

امجد جاوید سلیمی کی تعیناتیوں کے دوران سیالکوٹ جیل میں 7ججز کا قتل، لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملہ اور بادامی باغ میں مسیحی بستی جلانے کےواقعات بھی پیش آئے۔

Source link

The post سندھ کے نئے آئی جی امجد جاوید سلیمی کون ہیں؟ | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں