سپریم کورٹ کی نوازشریف کو قانون کے مطابق سیکیورٹی دینے کی ہدایت | پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی سےمتعلق کیس کی سماعت کی: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو قانون کے مطابق سیکیورٹی دینےکی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نےریمارکس دیئےکہ کسی کی جان خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے، جنہیں سیکیورٹی رسک ہے ان سےسیکیورٹی واپس نہ لیں، نوازشریف کو بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی ملنی چاہیے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے حکام سے استفسار کیا کہ معلوم کیا جائے اسفند یار ولی کوسیکیورٹی ملی ہے یا نہیں ؟

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے ملک بھر میں غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کےبعد خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کےآئی جیز نے غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لے کر رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔

Source link

The post سپریم کورٹ کی نوازشریف کو قانون کے مطابق سیکیورٹی دینے کی ہدایت | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں