شہباز شریف اور ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماؤں کی ملاقات | پاکستان

مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے شہبازشریف کا استقبال کیا — فوٹو: گورنمنٹ آف پنجاب فیس بک اکاؤنٹ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (بہادر آباد) کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ سیاسی جماعتوں، پارٹی کارکنوں اور سی پیک کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف ایم کیو ایم (بہادر آباد) کے رہنما ؤں سے ملاقات کے لیے بہادر آباد پہنچے جہاں کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جب کہ خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Source link

The post شہباز شریف اور ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماؤں کی ملاقات | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں