عام انتخابات: آصف زرداری نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا | پاکستان

اجلاس میں پنجاب اور لاہور کی تنظیموں کے عہدیداران شرکت کریں گے: فوٹو/ فائل

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کا اہم اجلاس آج بلاول ہاؤس لاہور میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں پر مشاورت ہوگی جس کے لیے انہوں نے پنجاب اور لاہور کی تنظیم کو طلب کیا ہے جب کہ اجلاس میں ذیلی تنظیموں کے عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی نے صوبائی دارالحکومت لاہورسے خواہش مند 100 امیدواروں کی فہرست مرتب کرلی ہے جو آصف زرداری کو پیش کی جائے گی۔

Source link

The post عام انتخابات: آصف زرداری نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں