عام انتخابات: پہلی بار انگریزی کے حروف تہجی بھی بطورانتخابی نشان شامل | پاکستان

سیاسی جماعتوں کے لیے 330 انتخابی نشانات کی فہرست بنائی گئی ہے: الیکشن کمیشن_فوٹو/ فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے انتخابی نشان میں پہلی مرتبہ انگریزی کے حروف تہجی بھی شامل کرلیے۔

عام انتخابات 2018 کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سےانتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی فہرست کا عکس: فوٹو/ جیونیوز

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے انتخابی نشانات کی فہرست بھی تیار کرلی ہے جس میں سیاسی جماعتوں کے لیے 330 انتخابی نشانات کی فہرست بنائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشان میں پہلی مرتبہ انگریزی کے 6 حروف تہجی کو بطور انتخابی نشان شامل کیا گیا ہے جن میں اے، بی، جی، کے، پی اور ایس شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہےکہ انتخابی نشانات میں چمچ اور جوتا بھی شامل کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ انتخابی نشانات رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو بھی دوبارہ درخواست دینا ہوگی، درخواست میں انتخابی نشان کے لیےترجیح بتانا لازمی ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی درخواستیں 25 مئی تک طلب کی گئی ہیں۔

Source link

The post عام انتخابات: پہلی بار انگریزی کے حروف تہجی بھی بطورانتخابی نشان شامل | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں