عیدالفطر کس روز ہوگی؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع | پاکستان

پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج بعد نمازِ عصر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میٹ کمپلکس میں ہوگا—۔فائل فوٹو

کراچی: ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نمازِ عصر چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میٹ کمپلکس میں ہوگا۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں 1439 ہجری کے شوال کے چاند کی رویت کی جائے گی اور شوال کے چاند سے متعلق ملک بھر سے شہادتیں جمع کی جائیں گی جس کے بعد چاند کی رویت سے متعلق اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش رات 12 بجے کے قریب ہوگئی ہے اور شام کے وقت اُس کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، لہذا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں عید ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید جمعے کو ہونے کا امکان ہے۔

Source link

The post عیدالفطر کس روز ہوگی؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں