فیصل آباد میں شادی سے انکار پر 18 سالہ لڑکی قتل | پاکستان

ملزم کیخلاف تھانہ سرگودھا روڑ میں مقدمہ درج کرلیا گیا—فائل فوٹو۔

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر 18 سالہ لڑکی کو سیکیورٹی گارڈ نے سرعام گولی مارکر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پانچ روز قبل شادی سے انکار پر مہوش نامی لڑکی کو قتل کیا گیا تھا جو ایک بس کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔

بس کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ ابرار مہوش سے شادی کا خواہشمند تھا تاہم مہوش نے شادی سے انکار کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈیوٹی سے گھر واپسی پر مہوش کو سیکیورٹی گارڈ نےاغواء کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پر اسے گولی مارکر قتل کردیا۔

بس اسٹینڈ کے ملازمین نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ سرگودھا روڑ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ اپنے والد کی وفات کے بعد گھر والوں کی واحد کفیل تھی۔

Source link

The post فیصل آباد میں شادی سے انکار پر 18 سالہ لڑکی قتل | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں