قطر کی کم عمر ترین سی ای او ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے کوشاں | پاکستان

لینا ماحول کو صاف رکھنے کی مہم میں اکیلی نہیں بلکہ انہیں اپنی 8 سالہ بہن رُبا اسامہ کی بھی معاونت حاصل ہے—.فوٹو /بشکریہ ٹوئٹر

دنیا میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا خاتمہ صرف شجرکاری سے ہی ممکن ہے جس کے لیے قطر سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ لینا اسامہ کوشاں ہیں۔

لینا اسامہ ‘گرینز بیٹر’ (Green’s Better) نامی قطری کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں، جنہوں نے ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

قطر کی یہ ننھی سی ای او اپنی بہن کے ہمراہ آج جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ کی مہمان بنیں۔

لینا اور ربا آج ’جیو پاکستان‘ کی مہمان بنیں—. اسکرین گریب

شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے لینا اور ربا نے بتایا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے انہوں نے قطر میں ‘پینٹ قطر گرین’ کے نام سے سب سے پہلی مہم کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب وہ کراچی کے بھی مختلف مقامات کا دورہ کریں گی اور وہاں بھی پودے لگائیں گی۔

کم عمر لینا نے اپنی مہم کے لیے قطر کے شاپنگ مالز، اسکولوں، پارکس اور دیگر عوامی جگہوں کا انتخاب کیا۔ جہاں انہوں نے نہ صرف پودے لگائے بلکہ اپنے مقصد کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی بھی پیدا کی۔       

کم عمری میں ہی یہ خدمات انجام دینے پر لینا اسامہ، قطر کی کم عمر ترین سی ای او قرار دی گئی ہیں۔

لینا ماحول کو صاف رکھنے کی اس مہم میں اکیلی نہیں بلکہ انہیں اپنی 8 سالہ بہن رُبا اسامہ کی معاونت بھی حاصل ہے۔

گرینز بیٹر کی سوشل میڈیا ایپ بھی لانچ کی گئی ہے، جس کے ذریعے بچوں میں قدرتی ماحول سے محبت پیدا کی جاتی ہے۔

Source link

The post قطر کی کم عمر ترین سی ای او ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے کوشاں | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں