قمر باجوہ پہلے جنرل ہیں جنہوں نے افغان سرحد پر باڑ لگانے کا سوچا، آصف زرداری | پاکستان

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے جنرل ہیں جنہوں نے محسوس کیا کہ افغان سرحد پر خاردار تاریں لگانا پڑیں گی۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سینئر اینکر پرسن سلیم صافی کو انٹرویو دیتے ہوئے شریف برادران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کبھی الیکشن جیتتے نہیں بلکہ ہمیشہ الیکشن بناتے ہیں، ان لوگوں نے 2013 کا الیکشن بھی آر اوز کے ذریعے بنایا لیکن میں نے جمہوریت کے لیے کہا کہ قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمھارے ساتھ ہیں۔

آصف زرداری نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب جمہوریت کو چھوڑ کر شہزادہ سلیم بن گئے، پھر اُن پر دوسری جمہوری طاقتوں نے حملہ کیا تو اس وقت بھی ہم نے انہیں بچایا لیکن یہ پھر بھی باز نہ آئے اور انہوں نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کیسز بنا دیے۔

نواز شریف کی بے وفائی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والا بیان بھی ان کے لیے تھا کیونکہ ان کے اندر جمہوری طرز عمل نہیں ہے۔

شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نواز شریف اپنی غلطیاں مان رہے ہیں اور مجھے ان کے 50 میسجز آ چکے ہیں لیکن ان پر اعتبار نہیں ہے، دوست اعتراض اٹھاتے ہیں کہ آپ مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دیتے ہیں وہ تو نواز شریف کا ساتھی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان میرا سیاسی مخالف ضرور ہے لیکن وہ جو بات کرتے ہیں اس پر قائم رہتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہم قومی اور جمہوری مفاد کو دیکھ کر کام کرتے ہیں، ذاتی مفاد کو نہیں دیکھتے، میں اگر صدر تھا یا بی بی اگر وزیراعظم تھیں تو پاکستان کے لیے تھیں لیکن یہ لوگ تو صرف جاتی امراء کے وزیراعظم ہیں۔

Source link

The post قمر باجوہ پہلے جنرل ہیں جنہوں نے افغان سرحد پر باڑ لگانے کا سوچا، آصف زرداری | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں