لاہور میں تہرے قتل کی واردات، میاں بیوی اور بچہ قتل | پاکستان

مقتولین کے گھر سے کوئی آلہ قتل برآمد نہیں ہوا: پولیس_ فوٹو/ فائل

لاہور: گلبرگ کے علاقے میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں میاں بیوی اور بچے کو قتل کردیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق لاہور کےعلاقے گلبرگ میں ایک مکان سے میاں بیوی اور بچے کی لاش ملی جن کی شناخت ندیم بٹ، اہلیہ نیلم بٹ اور فائق کےنام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول ندیم کی بہن نےبتایا کہ وہ دو روز سے اپنے بھائی کے گھر پر فون کررہی تھی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہورہا تھا، اس پر وہ ان کے گھر پہنچی اور اپنے پاس موجود ڈپلیکیٹ چابی سے دروازہ کھولا تو گھر کی بالائی منزل پر تینوں کی لاشیں موجود تھیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ لاشوں کے قریب افطار کا سامان رکھا ہوا تھا جس سے شبہ ہے کہ قتل کی واردات افطار کے فوراً بعد ہوئی جب کہ تینوں مقتولین کے جسم پر کسی قسم کا کوئی نشان نہیں جس سے اس بات کا امکان ظاہر ہوتا ہےکہ قاتل کوئی قریبی بھی ہوسکتا ہے جس نے سر پر حملہ کرکے تینوں کو قتل کیا۔

پولیس کےمطابق مقتولہ نیلم ندیم بٹ کی دوسری بیوی تھی، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ گھر سے کسی قسم کا آلہ قتل بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔

Source link

The post لاہور میں تہرے قتل کی واردات، میاں بیوی اور بچہ قتل | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں