لاہور: کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد ہلاک | پاکستان

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا—۔فائل فوٹو

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے باغ جناح میں کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے دب کر جاں بحق اور  2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق کاسمو پولیٹن کلب کی بوسیدہ عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران چھت کا لینٹر ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈائننگ ہال میں بیٹھے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

Source link

The post لاہور: کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد ہلاک | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں