مالی سال 19-2018 کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا | کاروبار

قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے طلب کرلیا گیا جس میں بجٹ پیش کیا جائے گا — فوٹو: فائل

اسلام آباد: مالی سال 19-2018 کا وفاقی بجٹ جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ متوازن ہو گا جس میں اقتصادی استحکام و نمو پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بجٹ سیشن کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمانی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔

حکومت نے بجٹ دستاویز کی تیاری کیلئے تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے۔ بجٹ میں حکومتی پالیسیوں کے تسلسل کی عکاسی کی جائے گی اور ان میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالہ سے تمام محکموں، وزارتوں کے ساتھ ساتھ دیگر شراکت داروں بشمول کاروباری برادری کے نمائندوں سے بھی مشاورت کی گئی ہے اور ان سے تجاویز حاصل کی گئی ہیں۔

آئندہ مالی سال کے دوران قومی محصولات بڑھانے اور ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے کیلئے ٹیکس نظام میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جس سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ہو گی۔

Source link

The post مالی سال 19-2018 کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا | کاروبار appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں