مریم نواز کے بیٹے کو ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا | پاکستان

جنید صفدر کو لندن میں ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا گیا—جیو نیوز۔

لندن: پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو لندن میں ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جنید صفدر اور اس کے علاوہ ایک اور شخص کو پولیس نے ایک نوجوان کو مکا مارنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔


جنید صفدر کے مطابق ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر موجود مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اورحملہ کرنے کی کوشش کی۔جس شخص کو مکا مارا گیا اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لندن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ہونے والا دوسرا شخص حسین نواز کا بیٹا زکریا ہے۔

اس حوالے سے مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ لندن فلیٹ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکن جنید کو دیکھتے ہی برے الفاظ سے پکارتے، ان کی جگہ کوئی بھی ہوتا تو ردعمل دیتا۔

خیال رہے کہ کچھ روز ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان ہاتھاپائی اور نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے حامیوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر ناصر بٹ اور تحریک انصاف کے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ اتوار کو نواز شریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج کیا گیا جبکہ ان کے صاحبزادے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔

Source link

The post مریم نواز کے بیٹے کو ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں