مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے | پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف۔ فوٹو:فائل

لاہور: حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف گورنر ہاؤس میں صنعت کاروں اور تاجر برادری سے ملاقات کریں گے جب کہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔

شہباز شریف عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید سے ملاقات کریں گے اور جرگے سے بھی خطاب کریں گے جب کہ وہ ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کراچی کے مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے اور  پارٹی کے صوبائی عہدیداروں سے بھی ملیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور کراچی میں منعقد ہونے والے سی پیک سیمینار سے بھی خطاب کریں گے۔

Source link

The post مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں