مشرف اب کمانڈو نہیں رہے، نہیں سمجھتا وطن واپس آئیں گے: خورشید شاہ | پاکستان

عام انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے: خورشید شاہ _ فوٹو/ فائل

پنوں عاقل: سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے پرویز مشرف اب کمانڈو نہیں رہے اور نہیں سمجھتا کہ اب وہ وطن واپس آئیں گے۔

پنوں عاقل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سےمتعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف اب کمانڈو نہیں رہے، نہیں سمجھتا کہ اب وہ وطن واپس آئیں گے۔

انہوں نےکہا کہ نوازشریف عید کرنے لندن گئے ہیں، وہ لندن سے واپس نہ آئے تو ان کی سیاست متاثر ہوگی جب کہ جنہوں نے نوازشریف کو باہر بھیجا ہے، ذمے دار بھی وہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ عام انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے۔

Source link

The post مشرف اب کمانڈو نہیں رہے، نہیں سمجھتا وطن واپس آئیں گے: خورشید شاہ | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں