مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل آج رواں مالی سال کا اقتصادی جائزہ پیش کریں گے | پاکستان

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: مالی سال 18-2017 کا اقتصادی جائزہ آج مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل پیش کریں گے۔ 

وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزرنگ نے اقتصادی سروے کو حتمی شکل دے دی ہے جسے آج مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل پیش کریں گے۔ 

مالی سال 18-2017 میں اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد رہی جب کہ ہدف 6 فیصد مقرر تھا۔

مالی سال 18-2017 میں صنعت، تعمیرات، جنگلات اور فنانس اینڈ انشورنس سیکٹر کے شعبوں میں ترقی کی شرح ہدف سے کم رہی، زرعی اور خدمات کے شعبوں کی ترقی کی شرح ہدف سے زیادہ رہی۔

رواں مالی سال زرعی شعبے کی ترقی 3.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.8 فیصد رہی، لائیو اسٹاک کے شعبے میں 3.76 فیصد گروتھ آئی ، رواں مالی سال صنعتی شعبے کی ترقی 7.3 فیصد ہدف کے مقابلے میں 5.8فیصد رہی۔  

بڑی صنعتوں کی افزائش کی شرح 6.3 فیصد ہدف کے مقابلے میں 6.13 فیصد رہی، خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 6.43 فیصد ریکارڈ کی گئی اور خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 6.4 فیصد تھا۔ 

Source link

The post مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل آج رواں مالی سال کا اقتصادی جائزہ پیش کریں گے | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں