مصری تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام | دنیا

مصر کی انسداد منشیات نے ہیرون اسمگلنگ کی اطلاع پر بحیرہ احمر کے ساحل کے قریب کارروائی کی۔ فوٹو: جیو نیوز/اسکرین گریب

مصری حکام نے ملکی تاریخ کی ہیروئن کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مصری اخبار کے مطابق انسداد منشیات کے ادارے کو 21 اپریل کو ایک اطلاع ملی کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلروں کا گروہ بحیرہ احمر کے راستے ہیروئن کی بڑی کھیپ سفاجا پورٹ پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے ساحل سے 40 میل کی دوری میں ایک ایرانی کشتی پر چھاپہ مار کر اس پر سوار 5 پاکستانیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ٹن 350کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

مصری حکام کے مطابق پکڑی گئی ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں ساڑھے 65 ارب روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس نے گرفتار اسمگلروں کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں 15 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

Source link

The post مصری تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام | دنیا appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں