نبی ﷺ کے احترام میں مدینہ منورہ بغیر جوتوں کے آیا، عمران خان | پاکستان

عمران خان کو مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا بنی ﷺ کے احترام میں تھا۔

عمران خان دو روز قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے خصوصی طیارے سے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اترے تو وہ ننگے پاؤں تھے۔

عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا اور قریبی دوست زلفی بخاری بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے جہاں سے وہ آج وطن واپس پہنچیں گے۔

عمران خان کی طیارے سے ننگے پاؤں اترنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی جس پر ان کے مخالفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ ان کے چاہنے والوں نے عمران خان کے اس عمل کو سراہا۔

ایک انٹر ویو میں عمران خان نے اپنے اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ میں بغیر جوتوں کے آنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب میں ہے۔

Source link

The post نبی ﷺ کے احترام میں مدینہ منورہ بغیر جوتوں کے آیا، عمران خان | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں