نواز شریف اور مریم نواز لندن روانگی کے لیے ایئرپورٹ روانہ | پاکستان

فوٹو:فائل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانگی کے لیے اپنی رہائش گاہ سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئے۔

سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن جائیں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

جاتی امراء سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی اور کارکنان نے سابق وزیراعظم کی گاڑی پر پھول بھی نچھاور کیے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جب کہ احتساب عدالت نے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

Source link

The post نواز شریف اور مریم نواز لندن روانگی کے لیے ایئرپورٹ روانہ | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں