نواز شریف اور مریم نواز لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ | پاکستان

سابق وزیر اعظم نواز شریف— فوٹو:فائل

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی اور نواسی کے ہمراہ چار روز قبل اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے کے لیے لندن گئے تھے تاہم آج وطن واپسی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

مریم نواز نے لندن سے اسلام آباد آمد سے قبل ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں پہنچ جائیں گے اور انشاءاللہ عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

انہوں نے آخر میں افسردگی سے مزید لکھا کہ الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 23 اپریل کو ہونا ہے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان سے لندن جاتے ہوئے بھی ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انکا کہنا تھا کہ اگر حاضری سے استثنیٰ نہ ملا تو آئندہ سماعت سے پہلے ہی انشاءاللہ واپس آجائیں گے۔

 واضح رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔

برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں اور اسی عرصے کے دوران ان کی 3 بار سرجری بھی کی جاچکی ہے۔ 

Source link

The post نواز شریف اور مریم نواز لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں