نواز شریف ایسے پاکستان آرہے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہو، فواد چوہدری | پاکستان

اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو نہ فون بند کرتے نہ انٹرنیٹ، نگران حکومت کو بدحواس ہونے کی ضرورت نہیں، ترجمان تحریک انصاف— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ’جعلی منڈیلا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایسے پاکستان واپس آرہے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہو۔

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان واپسی کے موقع پر لاہور میں نکالی جانے والی ریلیوں اور نگران حکومت کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور کی سڑکوں پر لوگ نہیں ہیں، جو صورت حال پیدا ہوئی ہے اس کی ذمے دار ناتجربہ کار نگران حکومت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو نہ فون بند کرتے نہ انٹرنیٹ، نگران حکومت کو بدحواس ہونے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ جن کے پیسے لوٹے انہیں ہی استقبال کا کہا جارہا ہے، صرف نواز شریف کی گرفتاری کافی نہیں ان کے بیٹوں کو بھی واپس لایا جائے۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے نواز شریف فیک منڈیلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے آرہے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہوا۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ لاہور کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور شہر کی سڑکیں اور موٹر وے بھی کھلی ہے۔

Source link

The post نواز شریف ایسے پاکستان آرہے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہو، فواد چوہدری | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں