ن لیگ الیکشن میں حصہ لےگی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی، وزیراعظم | پاکستان

ن لیگ ووٹ کو عزت دو کے انتخابی نعرے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی — فوٹو: فائل

لندن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن میں حصہ لے گی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

لندن میں مسلم لیگ ن کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں قائد ن لیگ نواز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ووٹ کو عزت دو کے انتخابی نعرے سے الیکشن میں حصہ لے گی اور شاید ہی کوئی بندہ ایسا ہو جو یہ کہے کہ ووٹ کو عزت نہ دو۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان سے  آئے ہیں اور واپس پاکستان جائیں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لندن میں موجود ہیں جب کہ وزیر اعظم شاید خاقان عباسی کامن ویلتھ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے لندن پہنچے تھے۔

Source link

The post ن لیگ الیکشن میں حصہ لےگی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی، وزیراعظم | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں