’(ن) لیگ والے ایسے تیاری کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں‘ | پاکستان

عمران خان کا بشام میں جلسے سے خطاب: اسکرین گریب جیونیوز

بشام: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے نوازشریف اور مریم نواز کے استقبال کی تیاری ایسے کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں۔

بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ سنا ہے نواز شریف اور ان کی بیٹی دھوم دھام سےجمعے کو واپس آرہے ہیں، (ن) لیگ والے استقبال کی  تیاری ایسے کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں، باپ بیٹی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان کے راستے میں کھڑے ہوں گے، قوم کا 300 ارب روپیہ چوری کرکے باہر لے کرگئے ہیں، نواز شریف کس منہ سے لاہور آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیلوں میں جانے کے بجائے ڈاکو اسمبلیوں میں جاتے ہیں، ملک کو نقصان پہنچانے والے دندناتے پھررہے ہیں تو چھوٹے چوروں کو جیلوں میں کیوں رکھا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ چوروں کے گاڈ فادر نواز شریف اور آصف زرداری آپس میں ملے ہوئے ہیں، یہ مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، نواز شریف دھاندلی میں پھنسے تو آصف زرداری نے ان کی مدد کی۔

عمران خان نے کہاکہ زرداری پر بھی اب بڑا منی لانڈرنگ کا کیس کھل گیا ہے، میں تو بہت دیر سے انتظار کررہا ہوں ایک گیند سے زرداری اور نواز کی وکٹیں لوں۔

Source link

The post ’(ن) لیگ والے ایسے تیاری کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں‘ | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں