وزیر پاور ڈویژن کا کے الیکٹرک کی ادائیگیوں کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط | پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کے نام خط میں کے الیکٹرک کی واجب الادا ادائیگیوں کا کہا گیاہے: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کراچی میں اضافی لوڈشیڈنگ پر وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔

جیونیوز کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ کے الیکٹرک پر سندھ واٹر بورڈ کے 32 ارب روپے واجب الادا ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کے الیکٹرک کو 32 ارب روپےکے بقایاجات کی ادائیگی میں مددکریں۔

خط میں کہا گیا ہےکہ بقایاجات نہ ملنا کے الیکٹرک کو سوئی سدرن کی گیس ادائیگیوں میں اثر انداز ہوتا ہے لہٰذا سندھ حکومت کے الیکٹرک کو ادائیگی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

خط میں مزید کہا گیاہے کہ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کابجلی بحران، بے انتظامی اور سسٹم مکمل استعمال نہ کرنے کے سبب ہے۔

Source link

The post وزیر پاور ڈویژن کا کے الیکٹرک کی ادائیگیوں کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں