ووٹ بیچنے کا الزام: پی ٹی آئی اراکین کی چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل | پاکستان

پی ٹی آئی اراکین کی پریس کانفرنس: اسکرین گریب جیونیوز

شہرام:ووٹ بیچنے کے الزام کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی ارکان نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل کردی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی کے 20 اراکین کو سینیٹ میں ووٹ بیچنے کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ان ارکان نے سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام مسترد کرتےہوئے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

پیر کے روز پی ٹی آئی کے 17 اراکین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور اس معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سے از خود نوٹس لینے اور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی اپیل کی۔

پی ٹی آئی اراکین کا کہناتھاکہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں، ہمیں بھی جانچیں اور الزام لگانے والوں کو بھی جانچیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔

پی ٹی آئی اراکین نے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس کو مسترد کرتے ہوئے اس میڈیا نمائندوں کے سمنے پھاڑ ڈالا۔

Source link

The post ووٹ بیچنے کا الزام: پی ٹی آئی اراکین کی چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں