پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کی پراسرار موت، پوسٹ مارٹم کیلئے قبرکشائی آج ہوگی | پاکستان

گجرات میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی 26 سالہ ثنا چیمہ۔ فوٹو: اسکرین گریب

گجرات میں پر اسرار موت کا شکار ہونے والی پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی آج کی جائے گی۔

ثنا چیمہ نامی لڑکی کو چند روز قبل مبینہ طور پر باپ، بھائی اور چچا نے  غیرت کے نام پر قتل کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں ہی دفنا دیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق 18 اپریل کو گاؤں منگووال غربی میں پاکستانی نژاد اطالوی شہری 26 سالہ ثناء چیمہ کی موت کی رپورٹس سامنے آئی تھیں، تاہم اہلخانہ نے اسے حادثہ قرار دے کر لڑکی کو سپرد خاک کیا۔

بعدازاں سوشل میڈیا اور اطالوی میڈیا پر یہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کہ ثناء چیمہ کو قتل کیا گیا ہے، ڈی پی او گجرات کے حکم پر تحقیقات شروع کی گئیں اور ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد غلام مصطفیٰ اس کی شادی رشتے داروں میں کرنا چاہتے تھے، مگر ثناء اٹلی میں ہی پسند کی شادی کی خواہش مند تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مصطفیٰ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنے بیٹے عدنان مصطفیٰ اور بھائی مظہر اقبال کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو تشدد کر کے قتل کیا۔

گجرات کے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم اب تک کسی بھی ملزم کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ 

واضح رہے کہ 2016 میں بھی غیرت کے نام پر قتل کا ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جب برطانوی نژاد پاکستانی خاتون سامعہ شاہد کو جہلم میں غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔

Source link

The post پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کی پراسرار موت، پوسٹ مارٹم کیلئے قبرکشائی آج ہوگی | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں