پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا | کھیل

فوٹو: بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

ایڈن برگ: پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

ایڈن برگ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے میدان میں اتریں گی، گرین شرٹس کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

کپتان سرفراز احمد دوسرے میچ میں بھی کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے خواہاں ہیں جب کہ مخالف ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں جب کہ اسکاٹ لینڈ کی بھی سابقہ گیارہ رکنی ٹیم کو ہی دوسرے میچ میں میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان نے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی، جس میں کپتان سرفراز احمد کی ناقابل شکست 49 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی جس پر انہیں میچ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

Source link

The post پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا | کھیل appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں