پاکستان میں خواجہ سراؤں کیلئے پہلے اولڈ ہوم کا قیام | پاکستان

رچنا ٹاؤن میں بنایا گیا یہ اولڈ ہوم خواجہ سراؤں کی اپنی ہی ایک تنظیم ‘بے گھر فاؤنڈیشن’ نے بنایا ہے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

حال ہی میں لاہور میں خواجہ سرا کمیونٹی کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ایک اسکول کا قیام عمل میں آیا اور اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان میں خواجہ سراؤں کے لیے پہلا اولڈ ہوم بھی بن گیا۔

لاہور کے قریب رچنا ٹاؤن میں بنایا گیا یہ اولڈ ہوم کسی اور نے نہیں بلکہ خواجہ سراؤں کی اپنی ہی ایک تنظیم ‘بے گھر فاؤنڈیشن’ نے بنایا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

اس اولڈ ہوم میں بےسہارا، بیمار اور ایڈز جیسے امراض میں مبتلا خواجہ سراؤں کو رہائش،کھانا اور علاج معالجے کی سہولتیں مفت مہیا کی جائیں گی۔

بے گھر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن عاشی بٹ کہتی ہیں کہ ‘جب وہ بیمار اور لاچار خواجہ سراؤں کو سڑکوں پر خوار ہوتے اور سسکتے دیکھتی تھیں تو انہیں بہت دکھ ہوتاتھا’۔

عاشی بٹ کے مطابق ‘اللہ نے ان کی مدد کی اور آج ایڈز، ہیپاٹائیٹس سی اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا بےسہارا خواجہ سراؤں کو ایک محفوظ ٹھکانہ مل گیا ہے’۔

اولڈ ہوم میں بےسہارا، بیمار اور ایڈز جیسے امراض میں مبتلا خواجہ سراؤں کو رہائش،کھانا اور علاج معالجے کی سہولتیں مفت مہیا کی جائیں گی—۔جیو نیوز اسکرین گریب

فی الوقت سنگل اسٹوری پر مشتمل اس اولڈ ہوم میں 50 خواجہ سراؤں کی رہائش کی گنجائش ہے، جبکہ اس اولڈ ہوم کی تعمیر کے لیے تمام اخراجات خواجہ سرا تنظیم نے خود برداشت کیے ہیں۔

اپنوں کی بے اعتنائی کا شکار خواجہ سرا کہتے ہیں کہ ‘یہ اولڈ ہوم ان کے لیے کسی جنت سے کم نہیں’۔

ان کا کہنا ہے کہ ‘انہیں ان کے اپنے پوچھیں یا نہ پوچھیں، انہیں فرق نہیں پڑتا کیونکہ اب ان کے لیے ایک اولڈ ہوم موجود ہے’۔

دوسری جانب بیمار،بے گھر اور بے سہارا خواجہ سراؤں کی حکومت سے اپیل ہے کہ دیگر شہروں میں بھی ایسے اولڈ ہوم بنائےجائیں۔

Source link

The post پاکستان میں خواجہ سراؤں کیلئے پہلے اولڈ ہوم کا قیام | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں