پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، آصفہ بھٹو زرداری | پاکستان

ہم نے اپنے خون سے جمہوریت کو پروان چڑھایا، آصفہ بھٹو زرداری—فائل فوٹو۔

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

اورنگی ٹاؤن میں ہولوگرام ٹینکنالوجی کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر نے مشکل وقت میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی، جب بی بی کو شہید کیا تو آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زردادی کی قیادت میں قوم متحد ہے، پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے خون سے جمہوریت کو پروان چڑھایا، پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہی ملک کے اصل قائد ہیں۔

Source link

The post پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، آصفہ بھٹو زرداری | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں