چیف جسٹس لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کریں گے، سائلین کی آمد شروع | پاکستان

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار۔ فوٹو:فائل

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے اور وہ سائلین کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

جسٹس میاں ثاقب نثار مال روڈ پر ڈینگی ملازمین پر تشدد سمیت دیگر سائلین کی شکایات بھی سُنیں گے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سائلین آنا شروع ہوگئے جب کہ عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

Source link

The post چیف جسٹس لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کریں گے، سائلین کی آمد شروع | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں