کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے 2 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی | پاکستان

2 مئی کو ہونے والے امتحانی پرچے 17 اور 18 مئی کو لیے جائیں گے، ناظم امتحانات  — فوٹو:فائل 

شب برأت کے باعث کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے 2 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی ہوگئے جس کے بعد شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے تاہم شب برأت کے باعث انٹرکے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ناظم امتحانات محمد جعفر کے مطابق 2 مئی کو سائنس گروپ کا فزکس کا پرچہ دوم جمعرات 17 مئی کو ہوگا جب کہ کامرس ریگولر اور پرائیوٹ گروپس کا اکاؤنٹنگ کا پرچہ دوم بھی 17 مئی کو دوپہر میں لیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے 2 مئی کو ملتوی ہو نے والے کامرس ریگولر اور پرائیوٹ گروپ کا بزنس میتھس کا پرچہ اول 18 مئی کو منعقد ہوگا تاہم امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Source link

The post کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے 2 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں