کراچی میں بجلی بحران: وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس | پاکستان

وزیراعظم نےکرچی میں بجلی بحران کا نوٹس لیا تھا: فوٹو/ فائل

کراچی: شہر قائد میں بجلی بحران پر وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس جاری ہے۔

یاد رہے کہ 21 اپریل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے مسائل پر غور کے لیے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس پیر 23 اپریل کو کراچی میں طلب کیا تھا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کےمطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی پہنچے جہاں وہ ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کامرس کالج کے گراؤنڈ میں اترے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اجلاس جاری

جیونیوز کے مطابق گورنرہاوس میں وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر محمد زبیر، وفاقی وزیر توانائی اویس، سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے نمائندوں سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔

کابینہ کمیٹی کےاجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کےمعاملے پر غور کیا جارہاہے جب کہ وزیراعظم کو لوڈ شیڈنگ پر تفصیلی بریفننگ دی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں کراچی میں لوڈشیڈنگ سےمتعلق اہم فیصلے متوقع یں۔

تاجروں کی دھمکی

اس سے قبل شہر کے صنعتکاروں نے بجلی فراہم نہ ہونے پر انڈسٹریز کو تالا لگانے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک طرف میئر کراچی وسیم اختر کو اختیارات نہ ملنے کا شکوہ ہے، تو دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی بجلی بحران کے معاملے پر وفاق پر کافی گرم نظر آتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا شکوہ

گذشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ وفاق کے پاس اگر بجلی بحران حل کرنے کی صلاحیتیں نہیں تو وہ اس کا اختیار سندھ حکومت کو دے دے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر اجلاس ہورہے ہیں لیکن کراچی کا کسی کو خیال نہیں آرہا، حتیٰ کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے مشیر خزانہ بھی کچھ نہیں کررہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے اس بیان پر وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مراد علی شاہ پہلے اپنے صوبے کی پولیس کی مدد سے حیدرآباد اور سکھر ڈویژن کے عوام کو بجلی چوری کرنے والوں کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا عوام کے مسئلے کا حل نکالیں، پھر وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کا شوق پورا کریں۔

Source link

The post کراچی میں بجلی بحران: وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں