کراچی میں بجلی بحران پر وفاق کی دلیل بھونڈی اور غیر سنجیدہ ہے، سعید غنی | پاکستان

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کے بحران پر وفاق کی دلیل بھونڈی اور غیر سنجیدہ ہے۔ 

جیو نیوز کے مارننگ شو ‘جیو پاکستان’ میں بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک کا واجبات ادا کرنا مسئلہ نہیں، سوئی سدرن کی گیس کی کٹوتی اصل مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے ایس ایس جی سی میں 74 فی صد اور کے الیکٹرک میں 24 فی صد شئیرز ہیں، وفاق کو چاہیے کہ اپنے ادارے کو پابند کرے، وہ الٹا ہمیں درس دے رہے ہیں۔ 

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس خط و کتابت یا احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، احتجاج نہ کریں تو کیا کریں۔ 

Source link

The post کراچی میں بجلی بحران پر وفاق کی دلیل بھونڈی اور غیر سنجیدہ ہے، سعید غنی | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں