کلثوم نواز کے جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پھیلنے لگا، ذرائع | پاکستان

 ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنےکی تشخیص کر رہے ہیں، ذرائع۔ فوٹو: مریم نواز/ ٹوئٹر پیج

لندن میں علاج کی غرض سے موجود بیگم کلثوم نواز کے جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پھیلنے لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں شدت آ گئی ہے اور انہں قے زیادہ ہونے اور پانی کی مقدار کم ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کو کینسر کو ختم کرنے کے لیے سرجری، کیموتھراپی، ریڈی ایشن سے علاج کیا گیا تھا لیکن گلے میں سرجری کے باوجود کینسر کی گلٹیاں دوبارہ بن گئی ہیں اور کینسر کلثوم نواز کے جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیلنےکی تشخیص کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو ڈاکٹروں کی اجازت سے ویک اینڈ پر گھر لے کر جا رہے ہیں۔

Source link

The post کلثوم نواز کے جسم کے دیگر حصوں میں بھی کینسر پھیلنے لگا، ذرائع | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں