کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر دو خودکش دھماکے، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید | پاکستان

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر ایف سی کے کیمپ کے قریب دو دھماکوں کے نتیجے میں  2 سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی کے علاقے میں ایف سی کے 64 ونگ کے کیمپ پر پہلے مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے بعد دو حملہ آوروں نے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے اور جیسے جیسے اس حوالے سے تفصیلات سامنے آئیں گی ہم قارئین کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

Source link

The post کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر دو خودکش دھماکے، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں