کوہلو میں ایف سی ٹرک کو حادثہ، 4 اہلکار شہید، 51 زخمی ہوگئے | پاکستان

حادثہ کوہلو میں تمبو کراس کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 51 ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے، لیویز حکام — فوٹو: فائل

صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں تمبو کراس کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 51 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق کوہلو میں تمبو کراس کے قریب ایف سی کے ٹرک کوحادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 51 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق زخمیوں کو ایمبولینس اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور ایف سی ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی ہے۔

Source link

The post کوہلو میں ایف سی ٹرک کو حادثہ، 4 اہلکار شہید، 51 زخمی ہوگئے | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں